کراچی(سچ نیوز) نئی آنے والی پاکستانی فلم ‘چھا جا رے’ کی شوٹنگ میں مصروف بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم میکرز بہترین کام کر رہے ہیں۔بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ ان دنوں کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستانی فلم چھا جا رے کیلئے ایک گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلم کی کاسٹ اور ہدایتکار کے ساتھ پریس کانفرس کرتے ہوئے آدیتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم میکرز بہترین کام کر رہے ہیں اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتا دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔فلم چھا جا رے تعلیم، کھیل اور قومی یکجہتی جیسے موضوعات پر روشنی ڈالے گی۔ اداکارہ مدیحہ زیدی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم چھا جا رے رواں برس سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔