سرینگر (سچ نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور دھماکے میں بھارتی قابض فوج کا اعلیٰ فوجی افسر ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوڑی کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہوا۔ بھارتی فوج کا میجر رینک کا ایک افسر آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا رہا تھا کہ اسی دوران دھماکہ ہوگیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔خیال رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میںبھارتی فوج کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 46 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔