کوالا لمپور(سچ نیوز) کوالالمپور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے نادر و نایاب گینڈے کی نسل کے 50 سینگوں کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 12ملین ڈالر کا مال ضبط کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق ملائیشیا کے کوالالمپور ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر ویت نام بھیجے جانے والے سامان میں خفیہ طور پر چھپائے گئے گینڈے کی نادر نسل کے 50 سینگوں کو ضبط کر لیا گیا ہے جس کی مالیت 12 ملین ڈالر ہے۔ملائیشیا کے وائلڈ لائف ادارے کے سربراہ عبدالقادر ابو ہاشم نے میڈیا کو بتایا کہ ویت نام بھیجے جانے والے سامان سے برآمد ہونے والے 50 سینگوں کا وزن 116 کلو گرام ہے جس کی مالیت 12 ملین امریکی ڈالر ہے اور یہ اب تک ملائیشیا میں پکڑے جانے والے گینڈے کے سینگوں کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے ضبط کیے گئے سامان کو بھیجوانے والے شخص سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،یہ سامان ایک کمپنی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں گینڈوں کے سینگوں کی فروخت پر 1977 سے پابندی عائد ہے اس کے باوجود قیمتی سینگوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔ ویت نام گینڈے کی سینگوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔
ملائیشیا، ایئر پورٹ سیکیورٹی نے گینڈے کے سینگوں کی سمگلنگ ناکام بنادی ، 12 ملین ڈالر کی مالیت کا مال ضبط
ملائیشیا، ایئر پورٹ سیکیورٹی نے گینڈے کے سینگوں کی سمگلنگ ناکام بنادی ، 12 ملین ڈالر کی مالیت کا مال ضبط
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023