اسلام آباد: (سچ نیوز) عید میلا دالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ میں مختلف مقامات پر موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ہے۔