اسلام آباد: (سچ نیوز ) تحریکِ انصاف حکومت نے ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ایک نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے قانون کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لا رہے ہیں، تمام جماعتوں کو کرپشن کے خاتمے کیلئے قانون کی حمایت کرنی چاہیے اور اس اہم معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام کا تعاون درکار ہے، تمام جماعتوں کو خوش دلی سے نیا قانون قبول کرنا چاہیے، ہم وسل بلور پروٹیکشن ایکٹ اسمبلی سے پاس کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی کسی بھی شکایت کا غیر جانبدار کمیشن جائزہ لے گا، کرپشن کی معلومات اور نشاندہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے ریکوری کا 20 فیصد ادا کیا جائے گا۔