کراچی: (سچ نیوز ) ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے باہر سے انور مجید کے بیٹے کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے نمر مجید کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی، نمر مجید منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت پر تھے جنہیں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔
ادھر چیف جسٹس نے ملز سے چینی غائب ہونے پر انور مجید سے جیل میں تحقیقات کا حکم دے دیا۔ منی لانڈرنگ کے معاملے پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اومنی گروپ کے تمام معاملات خود دیکھیں گے، بینکنگ کورٹ کوئی فیصلہ جاری نہیں کرے گی۔