غرب اردن(سچ نیوز)فلسطین کے علاقے راملہ میں فلسطینیوں کے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا، جب اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے ایک گولی فلسطینی نوجوان کے موبائل فون پرآلگی جو اس وقت اس کے کان کے ساتھ لگا ہوا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ غرب اردن کے وسطی علاقے راملہ میں مزرعہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں فلسطینی اپنی مغصوبہ اراضی کی واپسی کے لیے مظاہرہ کر رہے تھے۔محمد شریتح ایک مقامی صحافی ہیں۔ وہ اپنا کیمرہ اٹھائے اس مظاہرے کی کوریج کے لیے ایک نقطہ تماس پر پہنچے۔ فلسطینی مظاہرین ریلی کی شکل میں آگے بڑھے تو اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی۔محمد شریتح اور دیگر صحافی مظاہرے کی کوریج کررہے تھے اور گولیاں ان کے آس پاس اور سروں سے گزر رہی تھیں۔