نئی دلی (سچ نیوز) مودی کے الیکشن جیتنے کے اوچھے ہتھکنڈوں کے بارے میں 11 دسمبر 2018 کو پیشگوئی کرنے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائیں نے بھارتی دراندازی پر کہا ہے کہ مودی نے 2 ارب لوگوں کی زندگیاں داﺅ پر لگادی ہیں ، اب عمران خان حقیقی لیڈر بنیں اور مودی کی طرح غیر ذمہ داری نہ دکھائیں۔بھارت سے تعلق رکھنے والے پروفیسر اشوک سوائیں نے 11 دسمبر 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں الیکشن جیتنے کیلئے مودی کے ممکنہ ہتھکنڈوں سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا ’ یہ میری بات لکھ کر رکھ لیں کہ اگلے 5 مہینے میں مودی عوام میں بہت زیادہ مسکرائے گا اور بہت زیادہ ٹسوے بہائے گا، انڈیا کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر دنگوں کیلئے تیار رہنا چاہیے، انڈیا کو 2019 کے الیکشن سے پہلے پاکستان کے ساتھ بارڈر پر کشیدگی کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا‘۔