موٹروے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت.افشین ملک
حکومت جنسی زیادتی میں ملوث درندہ صفت انسان کو گرفتار کریں۔سابق وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
یورپ( اکرام الدین)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختون خواہ کی سابق وائس پریزیڈنٹ محترمہ افشین ملک نے کہا کہ موٹرے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت وقت عوام کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوئی جو افوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ موٹرے جیسی سرکاری جگہ جہاں پر موٹروے پولیس ڈپوٹی سرانجام دے رہی ہیں ایسے جگہ پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی نا قابل برداشت ہے اس واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ موٹروے پولیس بھی عوامی تحفظ سے قاصر ہے جو محکمہ موٹروے پولیس کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختون خواہ کی سابقہ وائس پریزیڈنٹ محترمہ افشین ملک نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ موٹرے پر خاتون کو اپنی گاڑی سے لے جانا اور انکو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا کونسی انسانیت ہے حکومت وقت اور موٹروے پولیس اور اعلی افسران واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کرے اور خاتون کو انصاف فراہم کرے اور جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنا دیں۔