یورپ(انٹرنیشنل ڈسک) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ موٹرے پر خاتون کی عزت پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موٹرے جیسے سرکاری جگہ سے خاتون کو لے جانا موٹرے پولیس اور موجودہ حکومت کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے موٹرے پر تعینات پولیس عوام کی حفاظت کیلئے ہے لیکن اس واقعے نے ثابت کر دیا کہ موٹرے پولیس عوام کی حفاظت اور تحفظ کے لئے نہیں بلکہ عوام کو زلیل و خوار کرنے کیلئے تعینات ہے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے کوئی جنگل نہیں ہے جو دن کے وقت موٹرے پر ایسے واقعات ہوتے ہے اور موٹرے پولیس بے خبر ہے موٹرے پولیس اپنے عشایئوں میں مصروف ہے عوام کے تحفظ سے بے خبر ہے جو محکمہ موٹرے پولیس کے اعلی افسران کیلئے شرم کی بات ہے جس افسران کے علاقے میں حوا کی بیٹی کی عزت پامال ہوئی ہے اس جگہ ڈپٹی پر تعینات ہونے والے موٹرے پولیس اور دیگر افسران کیخلاف حکومت وقت قانونی کارروائی کرے تا کہ کل کسی اور حوا کی بیٹی کی عزت پامال نہ ہو انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو تحفظ نہیں دیا جا سکتا تو لوگوں کو بتا دیں تا کہ وہ اپنی حفاظت کا خود بندوبست کر لیں ورنہ موٹرے پولیس اپنی حدود کا تعین کرتے رہنگے اور ہوا کی بیٹی کی عزت کی حدود پار ہوتی رہینگی جو موٹرے پولیس اور حکومت وقت کیلئے بدنامی کا ذریعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وفاقی وزیر موٹرے سے مطالبہ ہے کہ ہوا کی بیٹی کی عزت پامالی میں ملوث مجرمان کو گرفتار کرکے پھانسی دی جائے تا کہ کل ایسے واقعات پیش نہ ائے۔