کینبرا(سچ نیوز )آسٹریلیا مہاجر بچوں کو رواں برس کے اختتام تک ناؤرو جزیرے سے منتقل کر دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکام کے اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان بچوں کو کہاں بھیجا جائے گا، اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیمیں مہاجروں سے متعلق آسٹریلیا کی سخت پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے پیسیفک خطے کے جزائر پر پھنسے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری کینبرا حکومت پر عائد کرتی ہیں۔ برطانیہ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جارج برانڈیس نے کہا کہ رواں برس کے اختتام تک ناؤرو پر کوئی مہاجر بچہ نہیں رہے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ سینکڑوں بیمار بچوں کو ماضی میں ان مہاجر مراکز سے آسٹریلیا منتقل کیا جا چکا ہے۔