واشنگٹن(سچ نیوز) فضائی سفر کرنے والوں کی اکثریت پڑھے لکھے اور شائستہ لوگوں پر مشتمل ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کچھ گندے ذہن والے شیطان بھی ہوائی جہاز میں گھسنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ساﺅتھ ویسٹ ائیرلائنز کی ایک پرواز میں سفر کرنے والی ایک خاتون کو بھی ایک ایسے ہی بدبخت سے واسطہ پڑگیا جو سارے راستے اس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا گندی فلمیں دیکھتا رہا اور گاہے بگاہے خود لذتی میں بھی مشغول ہو جاتا تھا۔
فوکس نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ساﺅتھ ویسٹ ائیرلائن کی لاس ویگاس سے فلاڈیلفیا جانے والی پرواز میں سوار تھیں۔ خاتون نے اس افسوسناک واقعے کے متعلق بتایا کہ ”میں سارے راستے ایک ایسے شخص کے ساتھ بیٹھی رہی جس نے اپنے سامنے آئی پیڈ پر فحش فلمیں چلارکھی تھیں۔ اس نے ہیڈفون بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔ وہ بار بار میرے سامنے خود لذتی میں مشغول ہوجاتا تھا اور خود کو برہنہ کرنے میں بھی اسے کوئی شرم محسوس نہیں ہو رہی تھی۔ یہ انتہائی نفرت انگیز صورتحال تھی۔“خاتون کا کہنا ہے کہ طیارے کے ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد ہی اس شخص نے اپنی شیطانی کارروائی کا آغاز کردیا تھا اور پانچ گھنٹے کی پرواز کے دوران وہ بار بار یہ حرکت کرتا رہا۔ خاتون نے مزید بتایا کہ ” اس بے حیا شخص نے سب کچھ میرے سامنے کیا اور پھر غلیظ ٹشو پیپر بھی ائیرہوسٹس کے حوالے کئے تاکہ وہ انہیں ٹھکانے لگائے۔ اس لئے مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ائیرہوسٹس کو بھی معلوم تھا کہ وہاں کیا ہورہا تھا۔ میں نے ائیرلائن کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ٹویٹ کرکے یہ سب کچھ بتایا لیکن اس کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔“ ساﺅتھ ویسٹ ائیرلائن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ اس معاملے کی تحقیق کی جارہی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ بدترین بے حیائی کا مظاہرہ کرنے والے مسافر کے خلاف تاحال کوئی ایکشن لیا گیا ہے یا نہیں۔