الجیئرز(سچ نیوز)عید میلاد النبی ﷺکے پر مسرت موقع پر الجیریا میں جامع الجزائر کا افتتاح کردیا گیا ہے جو دنیا کی تیسری اور افریقا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔مسجد کا43منزلہ اور 267میٹر بلند خوبصورت اور روشن مینار ہے۔
عالمی خبر رساں اداے کے مطابق الجیریا کے دارالحکومت میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺکی ولادت با سعادت کے موقع پر سوا ارب ڈالر کی لاگت سے تیار اور 70 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ’جامع الجزائر‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ جہاں ایک وقت میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔