میکسیکو سٹی (سچ نیوز) میکسیکو میں ٹرک کی بریک فیل ہونے اور دس کاروں کے ٹکرانے کے نتیجے میں10 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ میکسیکو سٹی کی ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث سامنے کاروں پر چڑھ دوڑا اور دس کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں 10افراد موقع پر ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ تاہم پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔