میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو خدشہ

میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو خدشہ

میکسیکو (سچ نیوز)شمالی میکسیکو میں مسافر طیارہ پرواز کے پانچ منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہوکر ائر پورٹ کے قریب گر کرتباہ ہوگیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی میکسیکو میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ، طیارہ ٹیک آف کے 5منٹ بعد گرکر تباہ ہوگیا۔طیارے میں 97مسافر اور عملے کے 4افراد سوار تھے ۔ طیارہ ریاست ڈورنگو سے میکسیکو سٹی جارہا تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ائر پورٹ کے قریب گر کر تبا ہو اہے ۔ ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ہلاک وزخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Exit mobile version