میکسیکو سٹی (سچ نیوز)میکسیکو کی حکومت نے ہزاروں وسطی امریکی مہاجرین کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر اینریکے پینیا نیتو نے کہا کہ ان مہاجرین کو بنیادی طبی سہولیات مہیا کی جانی چاہئیں اور ان کو روزگار تلاش کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو سکول بھی بھیجا جانا چاہیے۔ ان کے بقول تاہم شرط ہے کہ یہ لوگ جنوبی ریاستوں چیاپاس اور ووہوکا تک ہی محدود رہیں اور قانونی طور پر سکونت اختیار کرنے یا پھر سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرائیں۔ ہنڈوراس، ایل سلواڈور اور گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہری آج کل میکسیکو سے گزرتے ہوئے امریکا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔