ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان اب فلموں میں بولڈ اداکاری کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب ان پر فلموں کی بارش ہو رہی ہے ۔ ایک دم بولڈ اداکاری کی طرف آنے کے حوالے سے زرین خان کا کہنا ہے کہ میری بولڈنیس کے پیچھے میری والدہ کا ہاتھ ہے ۔ اخباری رپورٹ کے مطابق فلم ہیٹ سٹوری 3 کرتے وقت بہت زیادہ الجھن کا شکار تھی مگر والدہ سے بات کرنے کے بعد میں پراعتماد ہو گئی، والدہ کا ہاتھ نہ ہوتا تو شاید آج اتنی بولڈ اداکارہ نہ ہوتی۔