ممبئی(سچ نیوز) فلم انڈسٹری میں یہ باتیں گاہے بگاہے سننے میں آتی رہتی ہیں کہ کسی ڈراؤنی فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی حقیقی خوفناک واقعہ پیش آ گیا۔ یہ باتیں کس حد تک درست ہیں،اس سوال کا جواب بالی وڈ فلموں کے وہ نامور فنکار دے سکتے ہیں جو خود ایسے لرزہ خیز تجربات سے گزر چکے ہیں۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں متعدد فنکاروں کیساتھ پیش آنے والے حقیقی واقعات کا احوال بیان کیا گیا ہے، اور یقیناً یہ ایسی پریشان کن باتیں جو اِن فنکاروں کے پرستاروں نے پہلے کبھی نہیں سنی ہوں گی۔