نئی دہلی(سچ نیوز) لکشمن گڑھ تھانہ علاقے میں سات ماہ کی دودھ پیتی بچی کو گھر سے اغواءکر کے ریپ کرنے کے معاملے میں الور کی خصوصی عدالت نے ملزم پنتو بھراڑا کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ جج جگیندر اگروال نے اس معاملے میں ہر روز سماعت کرتے ہوئے صرف 22 دنوں ملزم کو معاملے میں درج سبھی دفوات میں قصوروار قرار دیا ہے۔ صرف 2 ماہ اور 11 دن میں ملزم کو سزا سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مجرم پنٹو بھراڑا کے خلاف ہندوستانی دفعات 363، 366، 376 اے بی 5 ایم /6 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ےا رہے کہ 10 مئی کو لکشمن گڑھ علاقے میں ہوس کا اندھا ہرسانا گاو¿ں کا 19 سالہ پنتو بھراڑا نابینا تائی کی گود سے 7 ماہ کی بچی کو چھین کر لے گیا تھا۔بعد میں گاو¿ں کے جوہر کے پاس لے جاکر معصوم سے دزیادتی کی تھی۔واقعے کیاطلاع پر گاو¿ں والوں نے ملزم کو پکڑ کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ واردات کے وقت متاثرہ بچی کی ماں پانی لینے گئی ہوئی تھی۔ اس دوران وہ سات ماہ کی بیٹی کو اپنی نابینا جیٹھانی کے پاس چھوڑ کر گئی تھی۔