نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے کتنے اثاثے ہیں؟ایسی خبر آگئی کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے کتنے اثاثے ہیں؟ایسی خبر آگئی کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

پشاور(سچ نیوز )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی رہنما محمود خان کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان ارب پتی نکلے ،سوات کے علاقے مٹہ سے تعلق رکھنے والے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کے اثاثے 2ارب 51کروڑ 67لاکھ ہیں ۔بتا یا جا رہا ہے کہ محمود خان کا بینک بیلنس 4کروڑ ہے جبکہ ان کے پاس 87کنال زرعی اراضی اور 55دکانیں ہیں ۔

محمودخان سوات کے علاقے مٹہ سے تعلق رکھتے ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت زیرک سیاستدان بھی ہیں ، موصوف اس سے قبل 2013 کے الیکشن میں اپنے حلقے سے بھر پور کامیابی حاصل کرچکے تھے اور حلقہ نیابت کے لوگوںکی بھر پور خدمت کے صلے میں انہیں کافی مقبولیت حاصل رہی ، اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ آج اس منصب کے لئے اہل تسلیم کیے گئے۔ محمو دخان سوات کے علاقے مٹہ میں 30 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم مقامی سطح پر حاصل کرنے کے بعدایگریکلچرمیں ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں، سیاست میں آنے کے بعد علاقے کی لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کی اور یہی وجہ ہے کہ 2018 کے الیکشن میں دیگر پی ٹی آئی ممبران کے مقابلے میں اپنے مخالفین پر نہایت ہی بھاری رہے اور بھرپور مینڈیٹ کے ساتھ دوسری بار کامیابی حاصل کرکے وزارت اعلیٰ کی منصب کیلئے اپنے آپ کو اہل ثابت کرچکے ہیں

Exit mobile version