لاہور(سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد امیدوار عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدارکیخلاف الزامات کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان نے عثمان بزدارکی نامزدگی کافیصلہ کیا اس وجہ سے پوری تحریک انصاف عثمان بزدارکےساتھ کھڑی ہے اور پنجاب میں ہمارے پاس اکثریت ہے اسی وجہ سے عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نظریے کی وجہ سے تمام امیدواروں کوووٹ ملے ہیں، امیدہے عثمان بزدار بھی کل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، 22 سال کی جدوجہد کے بعد آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے، عمران خان نے قوم سے تبدیلی کا جو وعدہ کیا ہے، اسے پورا کریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان بھی تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے لئے نامزد امیدوار سردار عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔