لاہور (سچ نیوز)معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر عمران خان کو مس گائیڈ کیا گیاہے ، ان پر کرپشن کے الزامات ہیں اور اس حوالے سے ان کیخلاف نیب میں انکوائر ی چل رہی ہے ۔
دنیا نیوز کے پرو گرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ سردار اعثمان بزدار کے خلاف نیب میں تحقیقات ہو رہی ہیں اور ان پر ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام ہے ۔ اس بات کی تصدیق ڈیرہ غازیخان سے ایک ایم این اے اور تین ایم پی ایز نے بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عمران خان کو مس گائیڈ کیا گیا ہے۔عمران خان سے جوتوقعات پنجاب کے حوالے سے کی جارہی تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں اوران کے اس فیصلے سے تحریک انصاف میں بھی بے چینی پھیلنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں بہت سے نوجوان ایم پی ایز تھے جن کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا جا سکتا تھا ۔ سلمان غنی نے بتایا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عثمان بزدار کے ساتھ عبد العلیم خان کو بطور سینئر وزیر لایا جارہاہے ۔