لاہور (سچ نیوز) پاکستان کے معروف صحافی نجم سیٹھی کی صاحبزادی اور اداکارہ میرا سیٹھی کی منگنی ہو گئی ہے جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی محبت کی کہانی کو مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق میرا سیٹھی نے اپنی محبت کی کہانی کسی فلم کے سکرپٹ کی طرح لکھتے ہوئے بتایا کہ ” 2017 کے موسم بہار میں ایک گھنگریالے بالوں والا لڑکا چلتا ہوا میری زندگی میں آیا ۔ میرا سیٹھی کا کہناتھا کہ آج سے دس سال قبل 2008بلال آکسفورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے اور میں بھی وہیں تھی لیکن اس چھوٹے سے شہر میں ہم نے کبھی ایک دوسرے کو نہیں دیکھا اور نہیں ہی کبھی ایک دوسرے سے ٹکرائے تاہم تقریبا دس سال کے بعد ہماری لاہور میں فروری کے گرم مہینے میں ملاقات ہوئی ، جس کے بعد ہم نے کبھی کبھار کھانے پر ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ۔میراسیٹھی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ اس کے کچھ دن کے بعد ہم نے مرچوں کے بازار میں تھے اور اس دن اچانک ٹھنڈ بھی ہو گئی ، بلال نے مجھے سے پوچھا کہ میں کیا کروں ، اس نے اپنا سر ٹیبل پر رکھا اور مجھ سے انتہائی عاجزانہ مزاج میں سوالا ت پوچھنے لگا ، بہت سارے سوال جبکہ اس وقت میں مٹن کنہ کھا رہی تھی اور میں نے اس کے سارے سوالوں کے جوابات انتہائی آرام اور تحمل سے دیئے اور اس دوران میں نے کوئی لمبے وقت تک کوئی لڑائی نہیں کی ، بعد ازاں ہم ہمارے گھر کے گارڈن میں بیٹھے تھے اور میکس کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اتنی دیر میں میرا بھائی آ گیا اور پھر میکس کے ساتھ و ہ کھیلنے لگا ۔اس کے کچھ دنوں کے بعد بلال کی والدہ علالت کے باعث چل بسیں اور یہ بہت مشکل وقت تھا ، بلال اور میں میسج پر بات کرتے تھے ، ہماری باتیں ٹی وی شوز سے شروع ہوتی اور سیاست پر خمت ہو جاتی تھیں ۔ وہ مجھ سے اپنے دکھ اور خوابوں سمیت دل کی تمام باتیں کرتا تھا ۔اداکارہ کے منگیتر بلال ان کے قریبی دوست ہیں اور دونوں منگنی سے پہلے ساتھ میں اسلام آباد، برسلز، لسبن، آمسٹرڈم، نیویارک، رینو اور سان فرانسسکو کا دورہ کرچکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دونوں کی منگنی سے پہلے دوستی قائم ہوگئی تھی۔بلا ل بہت ہی زیادہ مزحیہ اور سمجھدار انسان ہے ۔نجم سیٹھی کی صاحبزادی فلموں کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ وہ وال سٹریٹ جنرل کی اسسٹنٹ بک ایڈیٹر بھی رہ چکی ہیں۔