لالیاں ۔
نواحی موضع ونوکہ میں جاگیرداروں نے اللہ کے گھرکوبھی نہ چھوڑا۔ونوکہ کی مسجدکی ملکیت آٹھ ایکڑ زرعی اراضی پردن دیہاڑے قبضہ کرکے کاشت کرنے لگے۔ڈرسےسب نے چپ سادھ لی۔ڈی سی چنیوٹ اےسی لالیاں سےفوری نوٹس لینےکامطالبہ۔ملزمان میں ایک سیکرٹری یوسی اوراشہاری ملزم بھی شامل ہے۔
مصطفائی میڈیاکے انویسٹیگیشن سیل کیمطابق موضع ونوکہ تحصیل لالیاں میں جاویداللہ لالی حفیظ اللہ لالی اورسیف اللہ لالی نےظلم کی انتہاکرتے ہوئےاللہ کےگھرکی ملکیتی اراضی پرزبردستی قبضہ کرلیا۔جس سےموضع میں تشویش کی لہردوڑگئی۔کسی شخص نےتھانہ لالیاں فون کردیا۔پولیس کےآنےپرملزمان ٹریکٹرٹرالی چھوڑکرفرارہوگئے۔ان ملزمان میں جاویداللہ نامی شخص ایک مقدمہ کااشتہاری اورریکارڈڈھے۔تینوں ظالموں نےخداکےگھرکوبھی نہ چھوڑا۔اوردن دیہاڑے مسجدکی آٹھ ایکڑ زرعی اراضی پرقبضہ کرلیا۔عوامی وسماجی اوردینی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔حلقوں نے کمشنرفیصل آباد ڈی سی چنیوٹ اوراےسی لالیاں سے فوری نوٹس لیکرملزمان کیخلاف سخت سےسخت کارروائی کاپرزورمطالبہ کیاہے۔
ملک صدیق حیدرمصطفائی۔لالیاں۔چنیوٹ