ممبئی (سچ نیوز)سابق مس انڈیا اور اداکارہ نہاریکا سنگھ کی جانب سے نواز الدین صدیقی پر جنسی ہراساں کا الزام لگنے پر اداکارہ کبراسیت اپنے ساتھی اداکار کے دفاع میں آگئیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نہاریکا سنگھ نے بھی اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور نازیبا رویوں پر بات کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ فلم ساز ساجد خان، فلم اور میوزک سیریز کمپنی ٹی سیریز کے چیئرمین بشن کمار اور اداکار نوازالدین صدیقی نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازالدین صدیقی نے انہیں ان کے اپنے ہی گھر میں ایک مرتبہ زبردستی گلے لگانے کی کوشش کی، تاہم اداکارہ نے انہیں زور دے کر خود سے دور کردیا۔سابق مس انڈیا نے الزام عائد کیاتھا کہ ایک بار نوازالدین صدیقی نے انہیں صبح سویرے موبائل پر پیغام بھیجا کہ وہ ان کے گھر کے قریب ہیں، جس پر انہوں نے اداکار کو گھر بلایا، لیکن نوازالدین صدیقی نے گھر میں داخل ہوتے ہی ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔اس کے ساتھ ہی کبرا سیت نے ٹوئٹ کیا کہ ’تعلقات انتہائی خراب بھی ہوجاتے ہیں جو می ٹی کے زمرے میں نہیں آتے، دفاع کے لیے آگے بڑھنا بہت مشکل ہے اور میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ ہوں، وہ بہترین انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہوں کہ نہاریکا سنگھ نے انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کے لیے بہت مشکل وقت گزارا لیکن پرانے تعلق کو می ٹو کی کیٹیگری میں ڈالنا مناسب نہیں، بطور انسان ہم سے غلطی ہوتی ہے یہ صرف نسلی تمیز پر مبنی نہیں۔واضح رہے کہ نہاریکا سنگھ کا کہنا تھا کہ نوازالدین صدیقی نے نہ صرف انہیں زبردستی گلے لگانے کی کوشش کی، بلکہ لوگوں کو یہ کہتے پھرتے تھے کہ نہاریکا سنگھ اچھی اداکارہ نہیں۔