سیالکو ٹ(سچ نیوز)مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل سے بھی سیاست کریں گے ،حکومت کےخلاف جو رکاوٹیں کھڑی کی جاسکتی تھیں وہ کی گئیں۔جیو نیوز کے مطابق ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوگوں کا خیال تھا نواز کیخلاف فیصلہ آئیگا تو انکے چاہنے والوں کی ہمتیں ٹوٹ جائینگی، فیصلے کے بعد نوازشریف اور ان کے چاہنے والے باہمت رہے ہیں،نواز شریف جیل سے بھی سیاست کریں گے ،نواز شریف نے قانون کی پاس داری کی ہے،نوازشریف ملک میں قانون کی عملداری چاہتے ہیں۔