اسلام آباد(سچ نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبعیت خراب ہونے پرقوم کوسخت تشویش ہے،جیل انتظامیہ نے کسی بات کی پرواہ نہیں کی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبعیت خراب ہونے پرقوم کوسخت تشویش ہے، جیل انتظامیہ نے نوازشریف کوبنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے، نوازشریف کودل کی تکلیف ہے جیل انتظامیہ نے کسی بات کی پرواہ نہیں کی ہے، نوازشریف کوڈاکٹرزرپورٹ کے مطابق فوری اسپتال منتقل کرناچاہیے۔3دفعہ وزیراعظم رہنے والے کے ساتھ اس طرح کا سلوک افسوس نا ک ہے۔