لاہور: (سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کی ہدایت پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر نواز شریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کی ہدایت کی لیکن نواز شریف نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی منتقلی سے متعلق اطلاع موصول ہو گئی ہیں، انھیں ہسپتال میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امیر حسین نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر ٹیسٹ کیے جائیں گے، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ادھر مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لگی تصویر تبدیل کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اب نواز شریف کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر لگائی ہے۔ مریم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نواز شریف کی تصویر کے ساتھ فری نواز شریف کا سلوگن بھی درج ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف کی صحت کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کی ہدایت پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر نواز شریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کی ہدایت کی تاہم نواز شریف نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا ہے۔