مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
ضلع نوشہرو فیروز میں میں کتوں کے کاٹنے سے کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔
سول ہاسپیٹل نوشہرو فیروز میں ہر روز کتوں کے کاٹے ہوۓ کئی زخمی مریضوں کو لایا جا رہا ہے۔
کتوں کے کاٹے ہوۓ زخمی لوگوں کو سول ھاسپیٹل نوشہرو فیروز میں ویکسین نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
کتوں کے کاٹے ہوۓ زخمی لوگوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ہم سول ھاسپیٹل نوشہرو فیروز میں ویکسین لگوانے کے لۓ آتے ہیں مگر یہاں ویکسین نہ ملنے سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہم محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کے سول ہاسپپیٹل نوشہرو فیروز میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔