نومنتخب امریکی صدر بائیڈن نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اپنی مشاورتی ٹیم کا اعلان کردیا
واشنگٹن (سچ نیوز )ٹیم کے سربراہ سرجن جنرل ڈاکٹر ویوک مرتھی ہیں۔جاپانی وزیر اعظم نے جوبائیڈن کو مبارکباد دی،کینیڈین وزیراعظم نے بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ادھرصدر ٹرمپ پر نومنتخب جوبائیڈن کی ٹیم کیساتھ تعاون کیلئے دباؤ بڑھنے لگا جس کا مقصد جنوری میں نئی انتظامیہ کو خوشگوار ماحول میں انتقال اقتدار یقینی بنانا ہے ۔نیوز ایجنسی کے مطابق جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر نومنتخب صدر تسلیم کرنا جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ہے ،یہی ایجنسی انتقال اقتدار کا عمل شروع کرتی ہے ۔صدر ٹرمپ کی مقرر کردہ اس ایجنسی کی سربراہ ایملی مرفی نے انتقال اقتدار کا عمل ابھی تک شروع نہیں کیا، نہ اشارہ دیا ہے کہ وہ کب یہ عمل شروع کریں گی۔