اسلام آباد(سچ نیوز) صدرن لیگ شہبازشریف نے نگراں وزیراعظم ناصرالملک کوخط میں لکھا ہے کہ نوازشریف سے نیب عدالت میں پیشی پرغیرمہذب اورتضحیک آمیزسلوک کیاگیا ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف نے ناصرالملک کو خط میں لکھا ہے کہ نواز شریف سے نیب عدالت میں پیشی پرغیرمہذب اورتضحیک آمیزسلوک کیاگیاہے،ایسارویہ جانبدارانہ اورغیرشفاف ذہنیت کی عکاسی کرتاہے،نوازشریف کےساتھ ایساغیرمہذب سلوک فورا ًبند کیاجائے،نوازشریف ایک سیاسی قیدی ہیںان پرکرپشن،کِک بیکس اورکمیشن کاکوئی الزام نہیں ہے۔امیدہے حکومت نوازشریف جیسے قومی لیڈرسے ایسے نازیباسلوک کاسنجیدگی سے نوٹس لےگی۔