نیند کا دورانیہ کم ہونے سے جسمانی چربی بڑھتی جاتی ہے ، موٹاپے میں اضافہ ہوسکتا ہے اور وزن گھٹانے کی غذائیں بے اثر بھی ہوسکتی ہیں
نیویارک(سچ نیوز)ایک سروے سے معلوم ہوا کہ مسلسل دو ہفتے تک روزانہ ساڑھے آٹھ گھنٹے نیند لینے کے بجائے اسی دوران ساڑھے پانچ گھنٹے تک نیند لینے سے جسمانی چکنائی کی بہت کم مقدار گھلتی ہے جبکہ عضلات اور پٹھوں میں کمی بڑھ جاتی ہے ۔ بھوک اور اشتہا سے وابستہ دو اہم ہارمون لیپٹن اور گریلن ہیں جو نیند کی کمی سے شدید متاثر ہوتے ہیں۔ نیند کی کمی سے لیپٹں کم ہوتا ہے اور گریلن بڑھتا ہے جس سے متاثر ہونے والا زیادہ کھانے لگتا ہے ۔اس کی تصدیق 1024 افراد میں ہوچکی ہے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ کم وقت سونے والے افراد مٹھائیوں، جنک فوڈ اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور اشیا رغبت سے کھاتے ہیں اور موٹے ہوتے جاتے ہیں۔