کرائسٹ چرچ (سچ نیوز) نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد سے 5 پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔نیوزی لینڈ میں تعینات پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر سید معظم شاہ نے نجی ٹی وی ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دہشتگردی کی افسوسناک واردات کے بعد سے 5 پاکستانی شہریوں سے رابطہ نہیں ہوپارہا۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے ہاٹ لائن قائم کردی ہے لیکن شہدا اور زخمیوں کے نام اور شہریت کی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں، پانچوں پاکستانیوں کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ نے لاپتہ افراد کے نام جاری کردیے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 36 سالہ محمد سہیل شاہد، 26 سالہ سید اریب احمد، 34 سالہ سید جہانداد علی ، 21 سالہ طلحہ نعیم اور محمد زاہد دہشتگردی کے واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں ، انہیں ہسپتالوں میں تلاش کیا جارہا ہے لیکن نیوزی لینڈ کے ہسپتال فی الحال معلومات جاری نہیں کر رہے ۔