ویانا(سچ نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے ملزم کا ایک ایسی یورپی تنظیم کو چندہ دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس سے اس کی ذہنیت ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق آسٹریلوی چانسلر سیبسٹیان کورز نے بتایا ہے کہ ”سانحہ کرائسٹ چرچ کا ملزم، جس نے مساجد پر حملہ کرکے 50مسلمانوں کو شہید کیا، آسٹریا کی ایک شدت پسند تنظیم کو چندہ دیتا رہا تھا۔ اس تنظیم کا نام ’آئیڈنٹی ٹیرین موومنٹ‘ (Identitarian Movement)ہے گریز میں پراسیکیوٹرز کے سربراہ نے بھی بتایا کہ ”سانحہ کرائسٹ چرچ کے حملہ آور کی طرف سے آئیڈنٹی ٹیرین موومنٹ کے سربراہ مارٹن سیلنر کو 2018ءمیں 1500یورو کا چندہ دیا گیا۔“ رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ پولیس کی طرف سے بھی گزشتہ روز ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ”سانحہ کرائسٹ چرچ کے حملہ آور کے خلاف نیوزی لینڈ اور دنیا بھر میں بے شمار تحقیقات کی جا رہی ہیں۔“ تاہم پولیس نے ان تحقیقات کی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔