ویلنگٹن (سچ نیوز)نیوزی لینڈ میں 6.2شدت کا زلزلہ آیا ،شدت ریکٹر سکیل پر 6.2ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز ویلنگٹن شہر سے 20 کلو میٹر دور جنوب میں تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز نے نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر6.2 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ویلنگٹن شہر سے 20 کلو میٹر دور جنوب میں تھا جبکہ یہ زیر زمین 193 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔زلزلے سے فوری طور پر ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔