پشاور(سچ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو امن کے نوبل انعام کی اصل حقدار قرار دیدیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے حالیہ کردارکو سراہتے ہوئے انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ امن کے نوبل انعام کی اصل حقدار نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے غیر مسلم ہونے کے باوجود اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ کسی بھی مذہب میں دہشت گردی کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔یادرہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں کے بعد خاتون وزیراعظم نے حکمران ہونے کا صحیح معنوں مٰیں ثبوت دیا اور مسلمانوں کیساتھ کھڑی ہوگئیں جس کے بعد یہ بھی میڈیا اطلاعات آئی ہیں کہ انہیں بھی اب دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔