گوجرانوالہ: (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد عنایت عرف تُما بٹ نے بھائی کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر بھتیجی کو قتل کر دیا۔
وقوعہ چھپانے کے لئے لاش کی راتوں رات تدفین، تھانہ گکھڑ پولیس نے اپنی مدعت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ گکھڑ کے علاقہ حسن پورہ میں پیش آیا جہاں مسلم لیگی رہنما زاہد عنایت عرف تُما بٹ نے بھائی سہیل کے ساتھ مل کر اپنی بھتیجی ملائکہ کو گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کی شب کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
پولیس سے قتل کو چھپانے کے لئے مقتولہ کی طبی موت قرار دیتے ہوئے راتوں رات اسے دفن کر دیا۔ تھانہ گکھڑ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ملائکہ کی موت طبی نہ تھی بلکہ اسے لیگی رہنما تما بٹ اور اس کے بھائی سہیل نے غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس وجہ سے اسے قتل کیا گیا، ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔