وائٹ ہاؤس کے پتے پر صدر ٹرمپ کو بھیجا جانیوالا زہریلے مواد سے بھرا خط پکڑا گیا
واشنگٹن(سچ نیوز)اے ایف پی کے مطابق خط کے لفافے میں زہر آلود مواد رائسن موجود تھا جو ارنڈی کی پھلیوں سے تیار کیا جاتا ہے ۔ اس زہریلے مواد کی معمولی مقدار بھی سونگھنے ، نگلنے یا انجیکٹ کئے جانے سے جسمانی اعضا ناکارہ ہو جاتے ہیں۔نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ دی کہ رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی حکام نے یہ خط وائٹ ہاؤس پہنچنے سے پہلے ہی ضبط کر لیا تھا، خط کینیڈا سے پوسٹ کیاگیا تھا۔ایف بی آئی نے کہا تحقیقات جا ری ہیں ، فی الحال عوام کوکو ئی خطرہ نہیں۔