واشنگٹن( سچ نیوز) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی ایک خودنوشت لکھی ہے جس میں انہوں نے اپنے دورصدارت کے کچھ دلچسپ واقعات بھی بیان کیے ہیں، ان میں سے ایک باراک اوباما کی چوری چھپے سگریٹ پینے کی عادت سے متعلق تھا جو بالآخر پکڑی گئی اور انہیں سگریٹ نوشی چھوڑنی پڑی۔ میل آن لائن کے مطابق اپنی کتاب میں یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے باراک اوباما لکھتے ہیں کہ جب وہ وائٹ ہائوس میں تھے تو روزانہ 8سے 9سگریٹ پیتے تھے۔بالآخر انہیں ان کی صاحبزادی مالیا نے سگریٹ پیتے ہوئے پکڑ لیا جس کے بعد انہوں سگریٹ نوشی چھوڑ دی۔‘‘رپورٹ کے مطابق باراک اوباما لکھتے ہیں کہ جب وہ صدر تھے تو ان سے سگریٹ نوشی کے متعلق بہت پوچھ گچھ کی جاتی تھی لیکن وہ کبھی آن کیمرا نہیں پکڑے گئے تاہم بالآخر ان کی بیٹی نے انہیں پکڑ لیا۔اپنے عہدے کے اپنے ازدواجی زندگی پر اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے باراک اوباما نے کتاب میں لکھا ہے کہ ’’صدارت کے عہدے کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی پر بہت اثر پڑا اور بہت سا وقت جو وہ اپنی اہلیہ مشعیل کے ساتھ گزارنا چاہتے تھے، نہیں گزار سکے۔‘‘