لاہور: (سچ نیوز) ورلڈٖ کپ سکواڈ کیلئے کون سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے۔ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے لئے سلیکشن کمیٹی کل دبئی روانہ ہو گی۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میں کلین سویپ جیت کے بعد سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کا پول تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کوچ اور کپتان سے مشاورت کے لئے کل دبئی روانہ ہوگی۔
سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ بھی دیکھے گی۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کے لئے مشاورت ہو گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے شروع ہو گا۔ جس کے لئے فاسٹ باولر وہاب ریاض کی شمولیت مشکل نظر آ رہی ہے جب کہ فاسٹ باولر محمد عامر کے بھی ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔