گوجرانوالہ: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے کمپلینٹ سیل قائم ہونے کے بعد مختلف محکموں کو شکایات موصول ہونے لگیں۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کو ایک ہفتے کے دوران سینکڑوں شکایات موصول ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے کمپلنٹ سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ مختلف محکموں سے شہریوں کو جو مسائل درپیش ہیں انہیں احسن طریقے سے حل کیا جاسکے ۔
شہریوں کی جانب سے شکایات میں گیس کے کم پریشر ، پرانی پائپ لائن ، گیس کے زائد بل، ڈیمانڈ نوٹسزجمع کروانے باوجودع کنکشن نہ لگنا شامل ہے۔ زیادہ شکایات دیہی علاقوں کے رہائشیوں کے جانب سے موصول ہورہی ہیں۔