لاہور (سچ نیوز)معروف سیاسی تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان اپنی وکٹ پر نہیں کھیلے بلکہ اپوزیشن کی وکٹ پر کھیلے ۔ ان کو اپنی وکٹ پر کھیلنا چاہئے تھا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رسول بخش رئیس نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کو اپنی وکٹ پر کھیلنا چاہئے تھا حریفوں کی وکٹ پر نہیں کھیلنا چاہئے تھا ۔ ان کے پاس قوم کو پیغام دینے کا ایک تاریخی موقع تھا لیکن وہ غصے میں آگئے ۔عمران خان نے پہلے دن مناسب تقریر نہیں کی ۔ مخالفین کا جواب دینے کیلئے صرف وزیر اعظم اورپارٹی کے سربراہ ہی نہیں ہوتے بلکہ کچھ اور لوگ بھی ہوتے ہیں جن پر یہ باتیں چھوڑ دی جاتی ہیں۔