لاہور (سچ نیوز)معروف صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے بیورو کریسی کے لئے زبر دست پیغام دیا ،پاکستان کی تاریخ میں شہ پہلا موقع ہے کہ سول و ملٹری قیادت ایک پیچ پر ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہماری سول اور ملٹری قیادت ایک پیچ پر ہے ۔قومی ایجنڈا ایک جگہ پر جا کر اکٹھا ہوگیاہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرناہیں۔ملک میں امن اور معاشی صورتحال کو بہتر کرناہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بیورو کریسی کیلئے زبردست پیغام دیا ہے کہ ”مجھے کام چاہئے آپ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو مجھے اس سے کوئی غرض نہیں“ ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے سول سرونٹ ایسے ہیں جو کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو کام کرنے نہیں دیا جاتا کیونکہ ان کے اوپر کہیں کوئی احد چیمہ بیٹھا ہواہے اور کہیں کو ئی فواد حسن فواد بیٹھاہوا ہے ۔