اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے جعلی سگریٹس کی روک تھام کیلئے ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم 2005 کے نفاذ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیاں بہتر بنانے کے لیے ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سمیت دیگر اقدامات جلد کیے جائیں۔
وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹوبیکو ٹریک سسٹم کے تحت سگریٹ کے ہر پیک پر اسٹیکر لگا کر ریکارڈ رکھا جائے اور ٹیکس آمدن بھی بڑھائی جائے گی۔
دوسری جانب مسابقتی کمیشن کی جانب سے ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی بولی کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق بولی کا طریقہ کار ایسا بنایا جائے کہ بین الاقوامی کمپنیاں بھی حصہ لے سکیں اور صرف ایک کمپنی ہی بولی نہ دے۔
مسابقتی کمیشن چاہتا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس ڈیوائس کی جگہ سمارٹ فون کے ساتھ اسکین کی سہولت دی جائے۔