لاہور(سچ نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ۔
گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیکرٹری اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کیا ، جس کے مطابق وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہفتہ کی شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے جبکہ انتخاب کے لئے اجلاس اتوار کی صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔