وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈھابے پر چائے نوشی، تبدیلی کے حق میں نعروں کی گونج میں شہریوں کے ساتھ سیلفیاں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈھابے پر چائے نوشی، تبدیلی کے حق میں نعروں کی گونج میں شہریوں کے ساتھ سیلفیاں

اسلام آباد(سچ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈھابے پر چائے پی کر تبدیلی کی ایک اور مثال قائم کردیا، اس موقع پر شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور تبدیلی کو سراہا۔

دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلام آباد میں ایک ڈھابے سے چائے پی اور عوام بھی گھل مل گئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ کوئی پروٹوکول نہیں تھا ۔ وزیر اعلیٰ کو چائے کے ساتھ مٹھائی بھی پیش کی گئی ۔ اس موقع سردار عثمان بزدار عام شہریوں میں گھل مل گئے ۔ شہریوں نے پنجاب کے حکمران کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور تبدیلی کے نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس عمل کی تعریف کی ۔

Exit mobile version