ابوظہبی (سچ نیوز)وزیرخارجہ نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان سے ملاقات کی ،شاہ محمودقریشی کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات صیربنی یاس فورم پرہوئی جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اوریواے ای کے تعلقات مستحکم بنیادوں پراستوارہیں۔