مظفر آباد (سچ نیوز )نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کوجارحیت پر زور دار جواب دیدیا ہے ، دشمن کے دو جنگی طیاروں کو دن کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر میں مار گرایا ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کا مظاہرہ کیا جس پر پاک فوج کی جانب سے زور دار جواب دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس پر اب عملدرآمد بھی کر دیا گیا ہے ۔پاک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے بھارت کے د و مگ 21 طیارے مقبوضہ کشمیر میں مار گرائے ہیں جن میں سے ایک طیارے کا ملبہ پاکستان کی حدود میں گرا ہے ۔