پاکستان مسلم لیگ نواز اٹلی ورکرز کنونشن ووٹ کو عزت دو سپائس ویلیج بریشیا زیر سرپرستی راجہ شیراز احمد و ارگنائزنگ کمیٹی ظہیر الدین ظفر صفدر عباس گوندل آصف رضا بلونیا راشد بھٹی محمد جمیل راٹھور جہلمی راجہ وسیم راجہ محمد علی راجہ ظفر الطاف رانجھا پناہ کا راجہ محمد کبیر رانا نعیم پادووا منعقد ہوا یورپی تاریخ میں پہلی مرتبہ “ووٹ کو عزت دو”منعقدہ کنونشن اپنی نوعیت کا واحد کنونشن تھا جس میں اٹلی بھر سے لیگی کارکنان کا جوش جذبہ قابل دید تھا اس کنونشن کی سب سے اہم بات جو اٹلی اور یورپ میں سابق ہونے والے کنونشنز سے منفرد تھی کہ تمام ورکرز ہی مہمان خصوصی تھے اور اٹلی کے مقامی قائدین کیلئے اسٹیج یا وی آئی پی کلچر کا کوئی انتظام موجود نا تھا اس کنونشن میں مقامی قائدین اور ورکرز کی کثیر تعداد نے ووٹ کو عزت دو بیانیہ کے حوالے سے اپنے خطابات میں پارٹی کے ساتھ اور اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کے ساتھ مکمل یکجہتی اور سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا الیکشن کی بے پناہ مصروفیت کے باوجود پاکستان سے مسلم لیگ نواز کی مرکزی قیادت نےٹیلی فونک خطاب کیا راجہ فاروق حیدر وزیراعظم آزاد کشمیر خواجہ محمد آصف خرم دستگیر خان چوہدری عابد رضا کوٹلہ چوہدری ناصر بوسال نے اٹلی میں رہنے والے لیگی کارکنوں کے لہو گرمائے اور مقررین نے شاندار پروگرام کے انعقاد پہ راجہ شیراز احمد اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا