ویل مچھلی کا مجسمہ میٹرو ٹرین کو سنگین حادثے سے بچانے کا باعث بن گیا
ایمسٹرڈیم (سچ نیوز) بی بی سی کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر روترڈیم کے قریب ایک میٹرو ٹرین رات گئے آخری سٹاپ پر رکنے کے بجائے رکاوٹیں توڑتی ہوئی پٹڑی کو پار کر گئی مگر خوش قسمتی سے آگے بنے ویل مچھلی کے مجسمے کی دم پر ڈرامائی طور پر ٹھہر گئی۔ ٹرین حکام کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ ٹرین کو محتاط طریقے سے واپس لایا جائے ۔